113

رونالڈو کے بعد میسی نے بھی سعودی فٹبال کلب النصر سے معاہدے پر غور شروع کردیا

پرتگال کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے بعد ارجنٹائن کو فیفا ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی نے بھی سعودی عرب کے فٹبال کلب النصر سے معاہدے پر غور شروع کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ النصر فٹبال کلب میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں کیونکہ میسی کے بارسلونا جانے کے امکان تقریباً معدوم ہیں۔

فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے ساتھ میسی کے رواں سال ستمبر میں معاہدہ اختتام پذیر ہوجائے گا۔

اس سے قبل معروف اطالوی فٹبال صحافی فابریزیو رومانو نے انکشاف کیا تھا کہ سعودی کلب الہلال کی جانب سے لیونل میسی کو مبینہ طور پر 400 ملین یورو سالانہ کے معاہدے کی پیشکش کی تھی۔

واضح رہے کہ خبریں گردش کررہیں تھی کہ میسی نے یورپ کے ہی کسی کلب کیلئے کھیلنے کے خواہشمند تھے۔