100

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں کمی کے باوجود مہنگائی کی ماری عوام پر حکومت نے رات گئے پیٹرول بم گرادیا،وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا،وفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کردیا۔

 وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے اور نئی قیمت 272 روپے ہوگی،ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا ہے اور نئی قیمت 293 روپے فی لیٹر ہوگی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 2 روپے 56 پیسے اضافے کے بعد 190 روپے 29 فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

لائیٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔