100

حکومت کا عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ

وفاقی اور صوبائی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں پاکستان سپر لیگ  کے میچ میں سکیورٹی خدشات کے پش نظر وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے عمران خان گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ زمان پارک سے عمران خان کی گرفتاری نہیں ہوگی۔ عمران خان کی گرفتاری سے کارکنان مشتعل ہو سکتے ہیں اور کارکنان لا اینڈ آرڈر کے حالات مشکل بنا کر سڑکیں بند کر سکتے ہیں۔


حکومت کا کہناہے  کہ عمران خان کے گھر کا محاصرہ کیا جائے گا اور عمران خان کے گھر کا محاصرہ پی ایس ایل میچ تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب پولیس اور رینجرز کی ٹیمیں زمان پارک اور کینال روڑ سے واپس روانہ ہوگئی ہے اور پی ٹی آئی کارکنان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں کارکنان سجدہ شکر کررہے ہیں۔