140

تھپڑوں اور لاتوں سے مارنے والے شخص کو گدھے نے دبوچ لیا

کسی بھی بے زبان جانور کو  کمزور  نہیں سمجھنا چاہیے کیونکہ اگر  بے زبان جانور  غصے میں آجائے تو  پھر بچنا مشکل ہو جاتا ہے۔

انسٹاگرام پر بالی وڈ کے  سینئر اداکار شکتی کپور نے   کچھ روز قبل ’جیسی کرنی ویسی بھرنی ‘ کیپشن کے ساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے، ویڈیو میں ایک نوجوان کو گدھے کو بے رحمی سے مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے نوجوان نے کچھ ہی دیر میں گدھے کو درجنوں تھپڑ اور کئی لاتیں ماریں۔

جس کے بعد منظر تبدیل ہوتا ہے اور  وہی نوجوان گدھے پر بیٹھنے کی کوشش کرتا ہے جس پر گدھا بدک جاتا ہے اور نوجوان کے منہ کے پاس آئی ٹانگ پکڑ کر اسے گرا دیتا ہے اور اسے کافی دیر گھماتا ہے۔