238

عالمی بینک کی مختلف شعبوں میں پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی

اسلام آباد: ورلڈ بینک کے علاقائی صدر برائے جنوبی ایشیا ہارٹ وگ شیفر نے کہا ہے کہ ورلڈ بینک پاکستان کی  معاشی ترقی، غربت کے خاتمے اور اصلاحاتی پلان کے لیے حکومت پاکستان کو ہر قسم کی معاونت فراہم کرنے کو تیار ہے۔

عالمی بینک کے نائب صدر نے وزیر خزانہ اسد عمر ، وزیر خارجہ شاہ محمو د قریشی، تجارت ، ٹیکسٹائل اور پیداوارکے مشیر رزاق داؤد سے ملاقات کی۔ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات میں ہارٹ وگ شیفر نے انھیں نئی حکومت کے قیام اور وزیرخارجہ کامنصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی۔

ملاقات میں تعلیم، زراعت اوردیہی ترقی خصوصاً علاقائی روابط اورکاسا1000 اورخیبر پاس اقتصادی راہداری (پشاور، طورخم،کابل موٹروے) میںعالمی بینک کے تعاون  پرتبادلہ خیال کیاگیا، عالمی بینک نے زرعی شعبے کی بہتری وتعیمرنوکے لیے زرعی ٹاسک فورس سے تعاون پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں آبی ذخائرکی تعمیر سے انڈس واٹرسسٹم کولاحق چیلنجز اور عالمی بینک کے ذریعے ان مسائل کے حل سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔