چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کنٹونمنٹس میں بلدیاتی انتخابات کا فوری طور پر الیکشن شیڈول جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ پنجاب حکومت دسمبر میں گہری دھند اور سخت سرد موسم کے باعث بلدیاتی انتخابات اب اپریل میں کرانا چاہتی ہے، تاہم الیکشن کمیشن نے اس موقف کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق اس سے قبل پنجاب حکومت نے خود صوبے میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر 2026 سے 15 جنوری 2027 کے دوران کروانے پر رضامندی ظاہر کی تھی، لیکن اب صوبائی حکومت تجویز کردہ تاریخوں کو تبدیل کروانے کی خواہشمند ہے۔
5









