امریکی ریاست کیلیفورنیا کے علاقے میمتھ لیکس کی لائبریری میں ایک ریچھ کے داخل ہونے کا انوکھا اور دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں وہ عملے کے لیے رکھے گئے کھانے کی اشیا، مونگ پھلی کے مکھن، بسکٹ، آڑو کے کپ اور بالخصوص شہد کا ایک جار اٹھا کر لے گیا۔ مونو کاؤنٹی فری لائبریریز کی جانب سے اس غیر معمولی مہمان کی سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی شیئر کی گئی ہے۔ لائبریری انتظامیہ کے مطابق ریچھ نے کچھ دیر الماریوں کا بھی جائزہ لیا اور اطمینان سے واپس چلا گیا، خوش قسمتی سے اس دوران نہ کوئی کتاب خراب ہوئی اور نہ ہی لائبریری کو کوئی مالی نقصان پہنچا، البتہ شہد کا جار غائب ہو گیا۔
5









