3

پاکستان میں مون سون 2026 تاریخ کا گرم ترین سیزن قرار

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق مون سون کے دوران مختلف علاقوں میں بارشوں کی مقدار میں نمایاں فرق دیکھا گیا۔ سندھ میں معمول سے 51 فیصد کم، بلوچستان میں 34 فیصد کم اور آزاد کشمیر میں 18 فیصد کم بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔

اسی طرح خیبرپختونخوا میں بارشیں معمول سے 16 فیصد اور پنجاب میں 4 فیصد کم رہیں، جبکہ گلگت بلتستان میں معمول سے 5 فیصد زیادہ بارشیں ریکارڈ کی گئیں۔

لاہور میں ایک دن میں 252 ملی میٹر بارش

ملک کے بعض علاقوں میں مجموعی طور پر کم بارشوں کے باوجود شدید بارشوں کے واقعات بھی سامنے آئے۔ لاہور ایئرپورٹ پر 23 جولائی 2026 کو ایک ہی دن میں 252 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ گوجرانوالہ میں جولائی کے دوران مجموعی بارش 607 ملی میٹر رہی۔ 

تربت میں شدید گرمی، اسکردو میں پارہ 6 ڈگری تک گر گیا

رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے علاقے تربت میں جولائی کے دوران درجہ حرارت 48.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، جبکہ گلگت بلتستان کے شہر اسکردو میں 23 اور 26 ستمبر کو درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مون سون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں موسمی حالات نمایاں طور پر مختلف رہے؛ کہیں شدید گرمی اور بارشوں کی کمی دیکھی گئی تو کہیں تیز بارشیں ریکارڈ ہوئیں۔