میٹا نے فیس بک صارفین کو ان کی فیڈ اور ریلز میں نظر آنے والے مواد پر زیادہ کنٹرول فراہم کرنے کے لیے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) پر مبنی ایک نیا فیچر "یور الگورتھم" متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیچر، جو پہلے انسٹاگرام پر پیش کیا گیا تھا، اب فیس بک پر بھی دستیاب ہوگا اور اس کی مدد سے صارفین آٹومیٹڈ ریکومینڈیشنز پر انحصار کرنے کے بجائے اپنے الفاظ میں اپنی ترجیحات کی وضاحت کر سکیں گے۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے تھری ڈاٹ مینیو کو اپ ڈیٹ کیا ہے جس کے ذریعے صارفین آسانی سے یور الگورتھم تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں یا انٹرسٹڈ اور ناٹ انٹرسٹڈ کے آپشنز منتخب کر سکتے ہیں۔ میٹا کے مطابق صارف کی سوچ کو بہتر طریقے سے سمجھنے کے لیے فالو اپ سوالات بھی پوچھے جا سکتے ہیں، جس سے صارفین رئیل ٹائم میں اپنی ترجیحات تبدیل کر کے مواد سے متعلق سجیشنز کو زیادہ بہتر بنا سکیں گے۔
3








