پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اپنی آنے والی پنجابی فلم ’مینگو جٹ‘ کی پروموشن کے دوران انکشاف کیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں شدید گرمی کے دوران شوٹنگ کرتے ہوئے اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق بے ہوش ہو گئی تھیں۔ فیصل قریشی کے مطابق گرمی کی شدت کے باعث وہ خود روزانہ ڈیڑھ گھنٹہ ڈرائیو کر کے لوکیشن پر آتے تھے جبکہ حریم نے وہیں قیام کیا، تاہم تیسرے روز شدید گرمی کی وجہ سے حریم کی طبیعت بگڑ گئی اور ان کے بے ہوش ہونے پر فلم کی شوٹنگ روکنی پڑی۔ حریم فاروق نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں 103 ڈگری بخار تھا جو لاہور واپس پہنچ کر ہی اتر سکا۔ علی سجاد شاہ (ابوعلیحہ) کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں شمعون عباسی، عائشہ جہانزیب اور قیصر پیا بھی شامل ہیں، اور یہ فلم 16 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔
3









