پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیا ہائپرسونک بیلسٹک میزائل 'فتح 2 ای آر' جدید ترین نیویگیشن سسٹم اور ایویونکس ٹیکنالوجی سے لیس ہے جو بلند ترین درستگی کے ساتھ اپنے اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس کی بڑھائی گئی رینج پاک فوج کی دفاعی صلاحیتوں اور گہرائی میں موجود اہداف کو نشانہ بنانے کی اہلیت میں مزید اضافہ کرے گی۔ اس کامیاب تجربے کا مشاہدہ کمانڈر آرمی راکٹ فورس کمانڈ، پاک فوج کے اعلیٰ افسران، سائنسدانوں اور انجینئرز نے کیا، جبکہ صدر مملکت، وزیراعظم، آرمی چیف اور دیگر سروسز چیفس نے اس اہم کامیابی پر تمام سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی ہے۔
6









