5

پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے پیش نظر پشاور میں راستے بند، مردان، مالاکنڈ اور بٹ خیلہ میں موبائل سروس معطل

پشاور / مردان: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے ممکنہ پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات کرتے ہوئے پشاور کے اہم راستوں پر کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں جبکہ مالاکنڈ، مردان اور بٹ خیلہ سمیت مختلف علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

موصولہ تفصیلات کے مطابق پشاور میں اسمبلی چوک سے تہکال تک کنٹینر رکھ کر راستے بند کر دیے گئے ہیں، اس کے علاوہ خیبر روڈ، امن چوک، باچا خان چوک سے شیر شاہ سوری پل اور صدر سواتی پھاٹک سے گلبرگ چوک تک کا علاقہ بھی ٹریفک کے لیے بند کیا گیا ہے جبکہ پشاور میں میٹروبس سروس بھی معطل کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مردان، ملاکنڈ، بٹ خیلہ شہر اور ان کے اطراف کے علاقوں میں موبائل فون سروسز بند کر دی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹا جا سکے۔