4

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کی سیاسی اور سیکیورٹی صورتحال پر صدر سے دوبارہ ملاقات کا فیصلہ، گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ سمیت اہم آئینی آپشنز زیرِ غور

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کی مجموعی سیاسی اور امن و امان کی صورتحال پر صدر مملکت سے دوبارہ ملاقات کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اہم ملاقات میں صوبے کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، تحریک انصاف کے لانگ مارچ اور جاری سیاسی کشیدگی سے متعلق امور پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کے نفاذ جیسے مختلف آئینی آپشنز پر غور متوقع ہے جبکہ ان ممکنہ آئینی اقدامات کے قانونی اور سیاسی اثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ وزیراعظم کی جانب سے صدر کو کے پی کے امن و امان، صوبائی معاملات اور لانگ مارچ کے حوالے سے حکومتی مؤقف پر بریفنگ دی جائے گی۔ اس کے علاوہ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات میں پیشرفت نہ ہونے کے تناظر میں آئندہ کی سیاسی حکمت عملی اور صوبے میں امن برقرار رکھنے کے لیے وفاقی حکومت کے ممکنہ اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔