بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ایک روزہ وقفے کے بعد سونے اور چاندی کی قیمتوں میں دوبارہ کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 30 ڈالر کم ہوکر 4 ہزار 161 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
عالمی نرخوں میں کمی کے اثرات مقامی صرافہ مارکیٹوں پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کمی ہوئی۔ نئے نرخ کے مطابق فی تولہ سونا 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت بھی 50 سینٹس کم ہوکر 60 ڈالر 50 سینٹس ہوگئی۔
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 528 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام چاندی 43 روپے سستی ہوکر 5 ہزار 596 روپے کی سطح پر آگئی۔
عالمی منڈی میں قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔









