14

حکومت کا ملاقات کا پیغام قبول، اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں حکومتی اور اپوزیشن وفود کی کل دن 12 بجے ملاقات ہوگی: بیرسٹر گوہر

سلام آباد (نیوز ڈیسک) — پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے اعلان کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے انہیں کل ملاقات کا باضابطہ پیغام موصول ہوا تھا، جسے اپوزیشن کے اجلاس میں کیے گئے فیصلوں کی روشنی میں قبول کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں حکومتی اور اپوزیشن وفود کی اہم ملاقات کل دن 12 بجے اسپیکر قومی اسمبلی کے دفتر میں منعقد ہوگی، جہاں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔