آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 322 رنز بنا کر میزبان ٹیم کو جیت کیلئے 323 رنز کا ہدف دے دیا۔
جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ آسٹریلوی بیٹنگ میں ایلکس کیرے نے 74 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، جبکہ کپتان مچل مارش نے نصف سنچری اسکور کی۔ اولیور پیک نے بھی 48 رنز کا اہم حصہ ڈالا۔
آسٹریلیا کی اننگز میں ٹریوس ہیڈ 24، میٹ رینشا 30، کیمرون گرین 23 اور کوپر کونولی 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جبکہ مچل اسٹارک 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جنوبی افریقا کی جانب سے کوربن بوش نے 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ لیزاڈ ولیمز اور دیگر بولرز نے بھی آسٹریلوی بیٹنگ کو قابو میں رکھنے کی کوشش کی۔
واضح رہے کہ جنوبی افریقا پہلے ہی ابتدائی دونوں ون ڈے جیت کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے، جبکہ تیسرے میچ میں آسٹریلیا سیریز کا اختتام کامیابی کے ساتھ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔









