5

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید؛ وزیرداخلہ اور گورنر کی شدید مذمت

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک کے علاقے وزیر آباد میں موٹر سائیکل سوار نامعلوم حملہ آوروں کی ٹریفک پولیس کی موبائل گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید ہو گئے ہیں جبکہ حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جن کی تلاش کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ اس پرتشدد واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، جبکہ وزیر داخلہ نے عزم ظاہر کیا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہداء کی لازوال قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔ واضح رہے کہ صوبے میں دہشتگردی کی اس نئی لہر کے دوران اس سے قبل لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور کوہاٹ میں بھی المناک حملوں کے نتیجے میں متعدد قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں۔