کراچی: عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت 56 ڈالر فی اونس کم ہوگئی، جس کے بعد عالمی سطح پر سونے کی نئی قیمت 4 ہزار 258 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹ پر بھی پڑے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 600 روپے کمی ہوئی۔ کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 48 ہزار 336 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 801 روپے کمی سے 3 لاکھ 84 ہزار 375 روپے کی سطح پر آگئی۔
سونے کے ساتھ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 171 روپے سستی ہوکر 6 ہزار 837 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 147 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 81 روپے کی سطح پر آگئی۔









