سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو مکمل طور پر تباہ کردیا گیا، جبکہ ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔
ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے فورسز سے بچنے کے لیے مسجد کو بطور ڈھال استعمال کرنے کی کوشش کی، تاہم سکیورٹی فورسز نے مسجد کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے مہارت کے ساتھ کارروائی کی۔
سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا اور علاقے میں موجود خطرے کا خاتمہ کردیا گیا۔









