4

پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں محمد شہزاد نے نئی تاریخ رقم کردی

پاکستان ٹیلی ویژن کے بیٹر محمد شہزاد نے پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کے تیسرے راؤنڈ میں دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی فرسٹ کلاس کرکٹ میں تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کنگز مین اکیڈمی کے خلاف میچ میں محمد شہزاد نے صرف 49 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور سابق کپتان مصباح الحق کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

مصباح الحق نے 2014 میں آسٹریلیا کے خلاف 56 گیندوں پر سنچری بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔

محمد شہزاد کی طوفانی اننگز میں 12 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 62 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 114 رنز بنائے۔

یہ محمد شہزاد کی فرسٹ کلاس کرکٹ میں چھٹی سنچری ہے، جبکہ 49 گیندوں پر بنائی گئی ان کی سنچری عالمی فرسٹ کلاس کرکٹ کی تیز ترین سنچریوں میں بھی شامل ہوگئی ہے۔