4

صارفین کوفیول ریلیف اسکیم سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کا حکم

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے فیول ریلیف اسکیم کے تحت صارفین کو ریلیف سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔

وزیر پیٹرولیم کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی بلاتعطل فراہمی اور فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ فیول ریلیف اسکیم کے تحت ملک بھر کے 10 ہزار پیٹرول پمپس میں سے 8 ہزار 500 سے زائد کو ادائیگیاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

علی پرویز ملک نے ہدایت کی کہ ایندھن کی مسلسل فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیشگی انتظامات کیے جائیں، جبکہ امن و امان کی صورتحال یا سڑکوں کی بندش کے باعث پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر نہ ہونے دی جائے۔

وزیر پیٹرولیم نے واضح کیا کہ صارفین کو فیول ریلیف سے محروم کرنے والے پمپس کے خلاف کارروائی کی جائے۔

اجلاس میں ریلوے حکام نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں گے، جبکہ پی ایس او کو ڈپوؤں میں اضافی ذخیرہ رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔