3

عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 افراد کی فہرست جیل حکام کو جمع

اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کیلئے 6 افراد کے ناموں پر مشتمل فہرست جیل حکام کو جمع کرا دی گئی ہے۔

مذکورہ فہرست چوہدری اویس یونس کی جانب سے جیل انتظامیہ کے حوالے کی گئی، جس میں غلام فاروق اعوان، سہیل گردیزی، ضیاء اللہ خان، عبید کاظمی، فرزانہ سفیر اور عاصمہ راجہ کے نام شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق فہرست جیل حکام کو موصول ہوگئی ہے، جبکہ ملاقات سے متعلق مزید کارروائی جیل انتظامیہ کے مقررہ طریقہ کار کے تحت کی جائے گی۔

عمران خان سے ملاقاتوں کے معاملے پر حالیہ دنوں میں جیل انتظامیہ کو مختلف فہرستیں بھی فراہم کی جاتی رہی ہیں۔ 22 ستمبر کو بھی ملاقات کیلئے 6 وکلا کے ناموں کی فہرست جمع کرائے جانے کی اطلاع سامنے آئی تھی۔