اسپانگڈاہلیم ایئربیس کے قریب امریکی ایف 16 فائٹنگ فالکن لڑاکا طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، جبکہ پائلٹ نے طیارے سے بحفاظت ایجیکٹ کرلیا اور طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
امریکی فضائی اڈے کے مطابق حادثہ 22 ستمبر کو پیش آیا۔ طیارہ 52nd Fighter Wing سے وابستہ تھا، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
حادثے کے بعد امدادی ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن کیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق پائلٹ زخمی ہوا ہے اور اسے طبی نگہداشت فراہم کی جا رہی ہے۔
اسپانگڈاہلیم ایئربیس امریکی فضائیہ کے یورپ میں اہم اڈوں میں شمار ہوتا ہے اور یہاں ایف 16 طیارے تعینات ہیں۔ حادثے کی حتمی وجہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔









