4

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 4 اعشاریہ 9 ریکارڈ

چترال، سوات، ملاکنڈ اور ضلع مہمند سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے، اس کی زیرِ زمین گہرائی 196 کلومیٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوہِ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔ زلزلے کے یہ جھٹکے بٹ خیلہ اور اس کے گردونواح کے علاوہ سوات اور ملحقہ علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے، تاہم خوش قسمتی سے زلزلے کے باعث فوری طور پر کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ عصر حاضر میں اس طرح کے قدرتی زلززلوں، ان کی شدت اور مرکز سے متعلق تمام معلومات فوری طور پر انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل زلزلہ پیما نیٹ ورکس کے ذریعے عوام تک پہنچ جاتی ہیں۔