4

روسی صدرپیوٹن کا محمد بن سلمان سے اہم ٹیلیفونک رابطہ

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا، جس میں مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال اور خطے میں جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں مزید کشیدگی پھیلنے کے خطرات پر گفتگو کرتے ہوئے سیاسی اور سفارتی ذرائع سے مسئلے کے حل کی اہمیت پر زور دیا۔ یمن کی صورتحال اور وہاں جاری لڑائی کے خاتمے کی ضرورت بھی زیرِ بحث آئی۔

ملاقات میں آبنائے ہرمز اور باب المندب میں بحری آمدورفت کو محفوظ اور بلا رکاوٹ رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا، کیونکہ یہ عالمی تجارت اور توانائی کی ترسیل کے لیے اہم سمندری راستے ہیں۔

روسی مؤقف کے مطابق موجودہ بحران کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے سفارتی کوششیں ضروری ہیں، جبکہ سعودی قیادت بھی خطے میں امن و استحکام کیلئے کشیدگی کم کرنے پر زور دے رہی ہے۔