5

چینی صدر شی جن پنگ کا دورہ امریکا، صدر ٹرمپ سے ملاقات متوقع

چینی صدر شی جن پنگ 23 سے 25 ستمبر 2026 تک امریکا کا سرکاری دورہ کریں گے، جہاں وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق یہ دورہ امریکی صدر کی دعوت پر ہو رہا ہے۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنما چین امریکا تعلقات، عالمی امن و ترقی اور دیگر اہم عالمی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔ بیجنگ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک مذاکرات اور تعاون کو مضبوط بنانے، اختلافات کو مناسب انداز میں سنبھالنے اور دوطرفہ تعلقات میں استحکام لانے کے خواہاں ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ٹرمپ اور شی جن پنگ کی بات چیت میں تجارت، مصنوعی ذہانت، تائیوان اور ایران سمیت دیگر اسٹریٹجک معاملات بھی زیرِ بحث آ سکتے ہیں۔

یہ دونوں رہنماؤں کی تقریباً چھ ماہ کے دوران دوسری ملاقات ہوگی۔ چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ سطحی رابطوں سے دونوں ممالک کے درمیان مکالمے اور تعاون کو آگے بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔