20

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی گرفتاری اور بدلتی سیاسی صورتحال، خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج طلب

تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کی گرفتاریوں اور بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال کے پیش نظر خیبر پختونخوا اسمبلی کا ہنگامی اجلاس آج رات طلب کر لیا گیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 27 ستمبر کے متوقع احتجاج کے تناظر میں پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کی گرفتاریاں شروع کی گئی ہیں، جن میں اسمبلی سے تعلق رکھنے والے افراد کی گرفتاریاں بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ صوبائی وزیر شکیل خان پر مبینہ فائرنگ کے واقعے اور صوبے بھر میں پیدا ہونے والی کشیدہ سیاسی صورتحال پر اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اسمبلی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کا یہ ہنگامی اجلاس آج رات ٹھیک 7 بجے منعقد ہوگا، جس میں حالیہ سیاسی صورتحال، ارکان کی گرفتاریوں اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔