کراچی کے علاقے احسن آباد میں واقع ایک فلیٹ کی ساتویں منزل سے ڈاکٹر، ان کی اہلیہ اور تین بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی کئی روز پرانی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں پولیس نے قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ فلیٹ کا دروازہ اندر سے بند تھا اور ابتدائی طور پر پولیس نے خودکشی کے امکان کو بھی مدنظر رکھا ہے، تاہم موت کی اصل وجہ تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی واضح ہوگی۔ ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے ابتدائی جائزہ لیا۔ اس دلخراش واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے آئی جی پولیس اور ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کر تے ہوئے تفتیش کو مؤثر اور مربوط بنانے کی ہدایت کی ہے۔ اس المناک واقعے سے متعلق تمام اہم اور تازہ ترین خبریں انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑی تیزی سے شیئر کی جا رہی ہیں۔
4









