گنیز ورلڈ ریکارڈز نے امریکی ریاست آئیووا سے تعلق رکھنے والے فریڈ ہارلو اور ان کے خاندان کا نام ایک ہی تاریخ پیدائش پر مشتمل پانچ نسلوں کا عالمی ریکارڈ بننے پر اپنے اعزازات میں شامل کر لیا ہے۔ فریڈ ہارلو کی پیدائش 14 ستمبر 1972 کو ہوئی تھی، جو کہ ان کے نانا ویبر (پیدائش 14 ستمبر 1907) اور والدہ ایڈی (پیدائش 14 ستمبر 1949) کی تاریخ پیدائش بھی ہے، جبکہ اس سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے فریڈ ہارلو کی بیٹی ایما بیل (پیدائش 14 ستمبر 1997) اور ان کے نواسے آرتھر (پیدائش 14 ستمبر 2025) کی تاریخ پیدائش بھی بالکل یہی ہے۔ اس حیرت انگیز اتفاق سے قبل یہ منفرد ریکارڈ چار نسلوں تک محدود تھا، لیکن نئے پوتے کی ولادت کے بعد اس خاندان نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر لیا ہے۔ اس انوکھے خاندانی واقعے اور اس سے جڑی دلچسپ تفصیلات کی خبروں کو انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دنیا بھر میں انتہائی حیرت اور دلچسپی کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔
3









