7

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج پھر بڑے اضافے کا امکان

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق آج بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات ساڑھے 6 روپے فی لیٹر تک مہنگی ہونے کا امکان ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6.41 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 4.10 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا تعین آج متوقع

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا تعین رات کو کیا جائے گا، جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق مقررہ طریقہ کار کے مطابق کیا جائے گا۔

قیمتوں کے تعین کا اختیار کس کے پاس؟

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین اوگرا کی جانب سے کیا جاتا ہے، تاہم ذرائع کے مطابق ٹیکسز میں کمی یا اضافے کی صورت میں حکومت کو قیمتوں میں کمی یا مزید اضافے کا اختیار حاصل ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں متوقع اضافے سے عوام پر ایک بار پھر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔