8

برینڈن ٹیلر نے سچن ٹنڈولکر کا بڑا ریکارڈ اپنے نام کرلیا

زمبابوے کے تجربہ کار بیٹر برینڈن ٹیلر نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں میدان میں اترتے ہی بھارتی لیجنڈ سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

برینڈن ٹیلر آسٹریلیا کے خلاف میچ میں شرکت کے ساتھ ہی طویل ترین عرصے تک ون ڈے کرکٹ کھیلنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

ان کا ون ڈے کیریئر اب 22 سال اور 4 ماہ پر محیط ہوگیا ہے، جبکہ سچن ٹنڈولکر کا ون ڈے کیریئر 22 سال اور 3 ماہ جاری رہا تھا۔

40 سالہ برینڈن ٹیلر نے 2004 میں ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا تھا اور دو دہائیوں سے زائد عرصے تک زمبابوے کی نمائندگی کرتے ہوئے متعدد اعزازات حاصل کیے۔

برینڈن ٹیلر اب تک 207 ون ڈے میچز میں زمبابوے کی نمائندگی کرچکے ہیں، جبکہ ان کے نام 11 سنچریاں بھی ہیں۔

دوسری جانب سچن ٹنڈولکر نے 1989 میں ون ڈے کرکٹ کا آغاز کیا اور 2012 میں اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔ انہوں نے بھارت کی جانب سے 463 ون ڈے میچز کھیلے اور 18 ہزار سے زائد رنز اسکور کیے۔

برینڈن ٹیلر کا یہ اعزاز اس لیے بھی خاص قرار دیا جارہا ہے کہ انہوں نے ایک ایسا ریکارڈ اپنے نام کیا جو طویل عرصے تک سچن ٹنڈولکر کے پاس رہا۔

آسٹریلیا کے خلاف میدان میں اترتے ہی زمبابوے کے تجربہ کار بیٹر نے ون ڈے کرکٹ میں سب سے طویل کیریئر کا نیا ریکارڈ قائم کردیا۔