3

الیکشن کمیشن: ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ سے تجاوز کر گئی: خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 258 ہو چکی ہے

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2 جولائی کے بعد سے ملک بھر میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد میں 2 لاکھ 94 ہزار 818 کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد ملک میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 13 کروڑ 68 لاکھ 69 ہزار 217 ہو گئی ہے.

تفصیلات کے مطابق پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 75 لاکھ 71 ہزار 216 تک پہنچ گئی ہے، اور 2 جولائی کے بعد یہاں 94 ہزار 582 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا ہے. اسی طرح خیبر پختونخوا میں ووٹرز کی کل تعداد 2 کروڑ 34 لاکھ 92 ہزار 258 ہو چکی ہے جہاں 85 ہزار 309 نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا۔ سندھ میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 87 لاکھ 41 ہزار 92 ہے جبکہ اس عرصے کے دوران یہاں 65 ہزار 345 نئے ووٹرز بڑھے ہیں۔

علاوہ ازیں، بلوچستان میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 58 لاکھ 154 ہو گئی ہے جہاں 37 ہزار 372 نئے ووٹرز کا اضافہ ہوا، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 12 لاکھ 64 ہزار 497 ہو گئی ہے اور اس دوران وہاں 12 ہزار 210 نئے ووٹرز کا اندراج کیا گیا ہے۔