اسرائیلی وزیر ثقافت و کھیل میکی زوہر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان دیتے ہوئے غزہ جنگ پر دستاویزی فلم بنانے والے دو اسرائیلی فلم ڈائریکٹرز یووال ابراہم اور ریچل زور پر "ریاست سے غداری" کا الزام عائد کیا ہے اور ان کی شہریت فوری طور پر منسوخ کرنے کی کارروائی کا اعلان کیا ہے۔ ان ڈائریکٹرز نے غزہ میں شہریوں کی ہلاکتوں پر مبنی دستاویزی فلم تیار کی ہے جس میں اسرائیلی فوجیوں اور انٹیلی جنس افسران کی گواہیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ اس فلم کو حال ہی میں وینس فلم فیسٹیول میں غیرمعمولی پذیرائی ملی تھی جہاں نمائش کے بعد حاضرین نے 25 منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائی تھیں۔
2









