6

وزیراعلیٰ کےپی کا کل لاہور میں پنجاب اسٹریٹ موومنٹ لائحہ عمل دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کارکنوں کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ کل لاہور میں پنجاب اسٹریٹ موومنٹ کے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ لاہور میں مبینہ پولیس تشدد کے باعث جاں بحق ہونے والے کارکن اشتیاق احمد کے گھر بھی جائیں گے اور اہلخانہ سے تعزیت کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے الزام عائد کیا کہ لاہور میں تحریک انصاف کے کارکنوں کے خلاف غیرقانونی چھاپے اور پکڑ دھکڑ کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ عید میلاد النبی ﷺ کی تیاریوں کے دوران کارروائی کے دوران سینئر کارکن اشتیاق احمد گرم تیل کے کڑاہے میں گرنے سے جھلس گئے تھے اور بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ وہ کل لاہور پہنچ کر اشتیاق احمد کی رہائش گاہ پر اظہار تعزیت کریں گے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے مزید اعلان کیا کہ لاہور میں ہی پنجاب اسٹریٹ موومنٹ کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے گا۔