وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو منعقد ہوگی۔
ماہ نور صفدر معروف صنعت کار جبار خالد کے صاحبزادے ازان جبار کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گی۔
نکاح کی تقریب 12 ستمبر کو شام 5 بجے جاتی امرا میں ہوگی، جس میں شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب کو مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق تقریب کو محدود اور نجی رکھا گیا ہے، جبکہ نکاح کی تقریب میں خاندان کے قریبی افراد ہی شرکت کریں گے۔









