شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس کی بنیاد پر ایک کامیاب "آپریشن 11 گرج" کے دوران فتنۃ الخوارج کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ایک اہم ٹھکانے کو مسلح کواڈکاپٹر کے ذریعے کیے گئے فضائی حملے میں نشانہ بنایا ہے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کا کمپاؤنڈ مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا، جبکہ اندر موجود 6 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ سیکیورٹی فورسز کی اس بروقت اور مؤثر کارروائی سے دہشت گردوں کی تخریبی سرگرمیوں اور آئندہ کی مبینہ منصوبہ بندی کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ عسکری حکام کا عزم ہے کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور امن و استحکام کے قیام کے لیے یہ کارروائیاں آخری دہشت گرد کے خاتمے تک بلاامتیاز جاری رہیں گی۔
5









