6

محکمہ موسمیات کی ملک کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال اور بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں گرمی کی شدت برقرار ہے جہاں موجودہ درجہ حرارت 31 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ شہر میں آج بارش کا کوئی امکان نہیں۔ اسلام آباد میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم شام یا رات کے اوقات میں بعض مقامات پر بارش ہو سکتی ہے، اور دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 ڈگری تک جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور بعض مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ دوسری جانب کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، اور ہوائیں چلنے سے موسم بہتر جبکہ فضائی معیار تسلی بخش ریکارڈ کیا گیا ہے۔