بنوں کے علاقے پھوڑی گیٹ کے قریب دوستی سے انکار پر ایک ملزم نے فائرنگ کر کے 17 سالہ نوجوان کو قتل کر دیا ہے اور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم مبینہ طور پر مقتول نوجوان سے دوستی کرنے کا خواہشمند تھا، تاہم انکار کرنے پر اس نے اسلحے کا استعمال کرتے ہوئے اس کی جان لے لی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لیا اور اسے ضابطے کی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا، جبکہ فرار ہونے والے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
7









