7

پولیو ورکرز کے لیے بڑی خوشخبری: یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافے کا اعلان، ملک گیر مہم 21 ستمبر سے شروع ہوگی

پاکستان میں انسدادِ پولیو مہم چلانے والے فرنٹ لائن ورکرز کے یومیہ معاوضے میں 28 فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے۔ وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عائشہ رضا فاروق کے مطابق یہ اضافہ ورکرز کی خدمات اور لگن کا اعتراف ہے۔ نیشنل ای او سی کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ورکرز کے ساتھ کیے گئے خصوصی لسننگ سیشنز کے بعد سامنے آیا ہے، اور اس نئے معاوضے کا اطلاق آئندہ ملک گیر مہم سے ہوگا۔ عائشہ رضا فاروق نے مزید بتایا کہ اگلی ملک گیر انسدادِ پولیو مہم 21 سے 27 ستمبر تک ملک کے 115 اضلاع میں چلائی جائے گی، جس کے دوران ٹیمیں گھر گھر جا کر 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گی۔