9

انٹرنیٹ سروسز جزوی طور پر متاثر، ڈیجیٹل کاروبار اور فری لانسرز کو مشکلات کا سامنا

پاکستان بھر میں، بشمول خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع، انٹرنیٹ ٹریفک کو مانیٹر کرنے والے نئے ویب مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور سائبر سیکیورٹی اقدامات کی وجہ سے صارفین کو انٹرنیٹ سروسز میں جزوی سست روی کا سامنا ہے۔

ٹیلی کام ذرائع کے مطابق، ملک میں فائیو جی ٹیکنالوجی کی آزمائشی تیاریوں اور آپٹیکل فائبر کے انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ ان تکنیکی کاموں کے باعث بعض اوقات موبائل ڈیٹا اور براڈ بینڈ کنیکٹیویٹی متاثر ہو رہی ہے۔ اس صورتحال کی وجہ سے بالخصوص ڈیجیٹل خبر رساں اداروں، فری لانسرز اور آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد کو ڈیٹا اپ لوڈ کرنے اور اپنے روزمرہ کے امور نمٹانے میں تاخیر اور دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔