9

26 نومبر کیس: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وارنٹ گرفتاری برقرار

انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی، عبدالغنی آفریدی، جنید اکبر اور دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت میں آج پیش نہ ہونے والے ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سمیت دیگر ملزمان کے خلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی جاری ہے۔

عدالت نے ملزمان کی جانب سے دائر حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں مسترد کردیں۔

عدالت نے پولیس کو ہدایت کی کہ سہیل آفریدی اور دیگر ملزمان کے خلاف چالان جلد پیش کیا جائے۔

26 نومبر احتجاج کیس کا مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج ہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 30 ستمبر تک ملتوی کردی۔