ویمنز ایشیا ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو جیت کیلئے 144 رنز کا ہدف دے دیا۔
دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 143 رنز بنائے۔
قومی ٹیم کی جانب سے شوال ذوالفقار نے 47 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی جبکہ عائشہ ظفر 26 رنز بناکر نمایاں رہیں۔
ہانگ کانگ کی جانب سے جولین کور نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اقرا سحر اور کیری چن نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کی اننگز مکمل ہونے کے بعد ہانگ کانگ کی ٹیم 144 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔









