لاہور سے کراچی جانے والی 28 ڈاؤن شالیمار ایکسپریس کی ایک کوچ بہاولپور اور سمہ سٹہ کے درمیان ڈی ریل ہوگئی۔
ریلوے حکام کے مطابق واقعے کے بعد ڈی ریل ہونے والی بوگی کو ٹرین سے الگ کردیا گیا، تاہم حادثے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین کو فٹ قرار دے کر کراچی کی جانب روانہ کردیا گیا جبکہ بہاولپور اور سمہ سٹہ کے درمیان ریلوے ٹریک ٹرینوں کی آمدورفت کیلئے کلیئر ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق کوچ کے ڈی ریل ہونے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں، جن کا تعین کیا جارہا ہے۔









