2

انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مزید سستا ہوگیا

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 3 پیسے سستا ہوکر 277.42 روپے پر بند ہوا، گزشتہ روز ڈالر کی قیمت 277.45 روپے تھی۔

اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت میں 3 پیسے کمی ہوئی، جس کے بعد ڈالر 279.15 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ 17 پیسے سستا ہوکر 377.80 روپے پر آگیا، جبکہ یورو کی قیمت میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا اور یہ 324.49 روپے پر پہنچ گیا۔

سعودی ریال 5 پیسے مہنگا ہوکر 74.53 روپے کا ہوگیا، جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت 76.28 روپے پر برقرار رہی۔

کرنسی مارکیٹ میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود ڈالر کی قدر میں انٹربینک اور اوپن مارکیٹ دونوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔