12

اُن کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا، محسن نقوی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کی حالیہ پرفارمنس کا انہیں بہت دکھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں جو کچھ کیا گیا وہ ضروری تھا، تاہم پرفارمنس کے علاوہ دیگر معاملات بھی ہیں جن کا فی الحال جائزہ لیا جا رہا ہے۔

پی سی بی چیئرمین نے کہا کہ اس وقت کرکٹ کے علاوہ دیگر معاملات پر بات کرنے کا مناسب وقت نہیں، جبکہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ وہ تنقید سے نہ گھبرائے ہیں اور نہ آئندہ گھبرائیں گے۔ ان کے مطابق ایسے افراد کی تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا جنہوں نے خود کچھ نہیں کیا۔

قومی ٹیم کی کارکردگی پر سامنے آنے والی تنقید کے بعد پی سی بی کی جانب سے ٹیم اور دیگر متعلقہ معاملات کا جائزہ لینے کا عمل جاری ہے۔