5

یکم تا 15 ستمبر: ایزی پیسہ کے ذریعے گیمنگ ٹرانزیکشنز پر 7 فیصد تک رعایت کا اعلان

پاکستان کے معروف مالیاتی پلیٹ فارم 'ایزی پیسہ' نے ستمبر کے آغاز پر صارفین اور بالخصوص گیمرز کے لیے خصوصی پروموشنل رعایت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت مختلف گیمنگ سروسز اور ڈیجیٹل خریداریوں پر پرکشش رعایت حاصل کی جا سکے گی۔

کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق یہ نئی پیشکش یکم ستمبر سے 15 ستمبر 2026 تک مؤثر رہے گی۔ اس دوران ایزی پیسہ کے ذریعے 'فری فائر' کی خریداری پر صارفین کو 5 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی، جبکہ پلے اسٹیشن، ویلورینٹ، ایکس باکس اور دیگر مخصوص گیمنگ سروسز کی ادائیگیوں پر 7 فیصد تک خصوصی رعایت دستیاب ہوگی۔ یہ سہولت ان صارفین کے لیے خاص طور پر مفید ہے جو موبائل یا کنسول کے لیے ڈیجیٹل خریداری کرتے ہیں۔

ایزی پیسہ کے مطابق صارفین کے پاس اس پیشکش سے فائدہ اٹھانے کے لیے 15 ستمبر تک دو ہفتوں کا وقت ہے، جس پر متعلقہ شرائط و ضوابط لاگو ہوں گے۔ ادارے نے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ادائیگی سے قبل ایپ میں آفر کی شرائط ضرور چیک کر لیں۔

واضح رہے کہ ایزی پیسہ رقوم کی منتقلی اور موبائل بیلنس کے ساتھ ساتھ پندرہ سو سے زائد اداروں کے بلز، ڈیجیٹل کارڈز، قرضہ جات اور دیگر آن لائن ادائیگیوں کی ہمہ جہت سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔