ہنگو کے علاقے ٹل میں بنیادی مرکز صحت (بی ایچ یو) اسپتال منصوبے کی جگہ کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ۳ افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا ہے جسے طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) کے مطابق یہ خونریز تصادم چھپری وزیران میں بی ایچ یو اسپتال کی تعمیر کے معاملے پر ہوا، کیونکہ دونوں فریقین اس بات پر اڑے ہوئے تھے کہ اسپتال کی عمارت ان کے اپنے علاقے میں تعمیر کی جائے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے جبکہ علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے۔









