4

پنجاب اسمبلی میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کے خلاف اہم قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی عائد کرنے سے متعلق قرارداد منظور کرلی۔

حکومتی رکن اسمبلی سارہ احمد کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بچوں کی جسمانی، ذہنی اور اخلاقی نشوونما کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے۔

قرارداد کے متن کے مطابق سوشل میڈیا پر موجود نامناسب مواد بچوں کو ذہنی دباؤ اور دیگر خطرات سے دوچار کر رہا ہے، جس کے باعث کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال کو محدود کرنے کی ضرورت ہے۔

قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بچوں کو آن لائن پلیٹ فارمز کے منفی اثرات سے محفوظ رکھنے کیلئے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

پنجاب اسمبلی سے قرارداد کی منظوری کے بعد 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے معاملے پر مزید قانونی اور انتظامی اقدامات کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔