خیبرپختونخوا کی 13 ہزار 500 فٹ بلند معروف تفریحی چوٹی موسیٰ کا مصلیٰ سے واپسی کے دوران آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والا غیر ملکی سیاح پراسرار طور پر لاپتا ہو گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق آئرش شہری الیگزینڈر اپنے ایک غیر ملکی ساتھی کے ہمراہ بغیر این او سی (حکومتی اجازت نامے) کے چوٹی سر کرنے گیا تھا۔ واپسی کے سفر کے دوران دونوں سیاحوں نے الگ الگ راستوں سے نیچے اترنے کی باہمی شرط لگائی، جس کے بعد الیگزینڈر راستے سے لاپتا ہو گیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے دشوار گزار پہاڑی راستوں پر لاپتا غیر ملکی سیاح کی بحفاظت بازیابی کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔









