9

جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی

جماعت اسلامی اور ضلعی انتظامیہ راولپنڈی کے درمیان معاملات طے پا گئے، جس کے بعد جماعت اسلامی کو لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی جانب سے لیاقت باغ کے گیٹ کے تالے کھول دیے گئے ہیں، جبکہ جماعت اسلامی نے جلسے کی تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔

جلسے کے لیے لیاقت باغ میں کرسیاں، ساؤنڈ سسٹم، لائٹس اور دیگر ضروری سامان پہنچا دیا گیا ہے۔

اس سے قبل لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے پر جماعت اسلامی نے مری روڈ پر دھرنا دینے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد صورتحال تبدیل ہوگئی اور جماعت اسلامی کو لیاقت باغ کے اندر جلسے کی اجازت مل گئی۔

جماعت اسلامی کی جانب سے جلسے کے انعقاد کے لیے انتظامات تیز کردیئے گئے ہیں، جبکہ کارکنوں کی آمد اور دیگر انتظامی امور بھی جاری ہیں۔